بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا قومی کتاب میلہ 22 اپریل سے شروع ہو گا

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کے زیر اہتمام نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا ملکی تاریخ کاسب سے بڑا سہ روزہ ’’ساتواں قومی کتاب میلہ 2016ء‘‘ 22اپریل (جمعہ) سے پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے معروف علمی و ادبی شخصیات،سفیرانِ کتاب، شائقینِ کتب ، دانش ور ، معروف لکھاری شعراء ، نامور فنکار ، سکولوں کے طلبہ و طالبات اور یونیورسٹیوں سمیت ہر شعبۂ حیات سے کتاب دوست اور علم دوست لوگ بہت بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ افتتاحی اجلاس میں ملک کی اہم قومی شخصیت کی شرکت متوقع ہے ۔اس مرتبہ میلے میں پاکستان کے دوست ملک چین کو گیسٹ آف آنر کنٹری قرار دیا گیا ہے اور پاکستان پوسٹ کی طرف سے قومی یومِ کتاب( 22 اپریل) کے حوالے سے این بی ایف کا یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔اس تین روزہ کتاب میلے میں ملک بھر سے ڈیڑھ سوسے زائد بُک سیلرزاورپبلشرز اسٹال لگائیں گے جہاں 55 فیصد تک رعائتی قیمتوں پر ہر موضوع کی کتاب دستیاب ہو گی۔ اس مرتبہ اس میلے کا مرکزی موضوع ’’کتاب سے ہے زندگی‘‘ رکھا گیاہے تاکہ کتاب کے ذریعے زندگی کی رونقوں کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔ ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید کا کہنا ہے کہ جس انداز سے پروگرام مرتب کیے گئے ہیں اس کے پیشِ نظر توقع ہے کہ اس سال میلے میں عوام ریکارڈ تعداد میں شریک ہو گی اور کتابوں کی دنیا سے استفادہ کرے گی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…