اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

راجن پور کے علاقے دریاؤں کے ساتھ نو گو ایریاز میں چھوٹو گینگ تھا ٗپولیس چوکیاں خالی تھیں ٗریا ض حسین پیر زادہ

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ راجن پور کے علاقے دریاؤں کے ساتھ نو گو ایریاز میں چھوٹو گینگ تھا ٗپولیس چوکیاں خالی تھیں ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجن پور کے علاقے میں چھوٹو گینگ بلوچ قبیلہ کا تھا جو اغواء برائے تاوان سمیت مختلف جرائم میں ملوث تھا، اکثر پولیس سے مقابلے ہوتے تھے، سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں سے اب انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دراصل راجن پور کے اس علاقے میں پولیس کیلئے چوکیاں قائم کی گئی تھیں مگر پولیس ان چوکیوں میں موجود نہ تھی۔ اسی وجہ سے چھوٹو گینگ نے سب سے پہلے ان چوکیوں پر قبضہ کیا اور اس کے بعد اس علاقے میں مجرمانہ کارروائیاں شروع کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دراصل چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول کے والد کو قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے والد کا بدلہ لینے کیلئے اس طرف رخ کیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…