بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پہلی بار تھر میں کان کنی شروع کی گئی ہے جس سے یہ صحرائی خطہ توانائی کا مرکز بن جائیگا ٗاحسن اقبال

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلا حات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلی بار تھر میں کان کنی شروع کی گئی ہے جس سے یہ صحرائی خطہ توانائی کا مرکز بن جائیگا ٗ 2018 ء تک 10 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی ۔وہ بدھ کو اسلام آباد میں تیل و گیس کے بارے میں کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئغے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے مستقبل میں توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے شفاف اور سستی توانائی متعارف کرائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ایل این جی سے چلنے والے بجلی گھر لگائے جارہے ہیں جبکہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے ملکی وسائل بھی بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلی بار تھر میں کان کنی شروع کی گئی ہے جس سے یہ صحرائی خطہ توانائی کا مرکز بن جائیگا۔انہوں نے کہاکہ 2018 ء تک 10 ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی جس سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے حکومت نے جامع حکمت عملی بنائی ہے جس کے بدولت اس پر کام جاری ہے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ حکومت پرو ایکٹو اپروچ اپنائے ہوئے ہے، ہمیں ملک کو خوشحال بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کو خوش آمدید کہنا ہوگا۔سیاسی اورسماجی استحکام کے لیے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ضروری ہے، دنیا الیکٹرون کی طرح تیز رفتاری کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ3 جی اور 4 جی سے آئی ٹی کی دنیا میں ملک کافی آگے گیا ہے تاہم :نیشنل کریکلم کونسل نے ایک نیا کورس متعارف کروایا ہے تمام بورڈ کے امتحانات میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں ۔ مائیکرو سافٹ ایمپلائمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستانی نوجوان ورک فورس کی ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے اور پاکستانی نوجوانوں کو اس پروگرام کے ذریعے خودانحصاری کی جانب راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ پہلے ہی دنیا کے16 ممالک میں موجود ہے۔ جلد ہی اس پراجیکٹ کو 21 ممالک میں پھیلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ فونز کے استعمال میں اضافے اور بڑھتی ہوئی کنیکٹیویٹی نے ای لرننگ کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو کیریئر کونسلنگ و رہنمائی، سافٹ اور ہارڈ اسکلز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سہولت فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے امتحانات کے طریقہ کار کو بدلنا ہوگا جس سے ہم طلبہ کی سوچ کو دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نوجوانوں کو روزگار فراہم نہیں کریں گے تو ان کا غلط استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام چاہئے تو نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…