بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ملزموں کو حراست میں لینے والا خود حراست میں کیونکہ بات ہی کچھ ایسی تھی

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودہا (نیوزڈیسک ) قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بیٹے کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے کی پاداش میں تھانیدارحوالات پہنچ گیا ۔ تھانہ کینٹ پولےس نے اے ایس آئی محمد افضل کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میں تعینات اے ایس آئی محمد افضل کا بیٹا محمد امجد اپنے 2 کزنوں ناصروغیرہ سمیت تھانہ میانی پولیس کو2014 سے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ہو کر مطلوب ہے۔ ڈی پی او سرگودھانے تھانیدار کو معطل کر کے پولیس لائن حاضر کر دیا اور ایک ہفتہ کے اندر اپنے بیٹے کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جس پر مذکورہ تھانیدارپورا نہ اتر سکا بلکہ اپنے اشتہاری بیٹے کو تحفظ فراہم کرتا رہا اور پولیس کواپنے بیٹے کے گرفتارکرنے میں رکاوٹیں بھی پیدا کرتا رہا ۔جس پر ڈی پی او سرگودھا نے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پرتھانیدار محمد افضل کو گرفتار کروا کر زیر دفعہ-D 155پولیس آڈر2002کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ڈی پی او سرگودھا نے کہا ہے کہ کارسرکار میں غفلت اور لاپرواہی کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔یادرہے کہ ڈی پی او سرگودھا نے واضح طور پر یہ کہہ رکھا ہے کہ جو کوئی بھی پولیس افسر یا ملازم مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہو گی۔تھانیدار مذکورہ بالا بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے جس کی پاداش میں اس کے خلاف مقدمہ درج ہو ا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…