اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے حج کوٹہ پالیسی کیس میں وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی جبکہ دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حج پالیسی کا مقصد لوگوں کو حج کرانا ہے ٹور آپریٹرز کیلئے پیسے بنانا نہیں ۔ بدھ کے روز کیس کی سماعت جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے ٹور آپریٹرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یہ حج پالیسی عدالتی حکم اور قانون کی خلاف ورزی ہے حج کوٹہ کے لئے بنائی گئی کمیٹی بے اختیار وفاقی وزیر نے خود دے کر کوٹہ الاٹ کی منظوری دے کر سمری وزیراعظم سے منظور کرائی حج کوٹہ پالیسی آپریٹرز کی جانب سے حج کوٹہ سکیم پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد ہونے پر وزارت مذہبی امور کو نوٹس جاری کردئے اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔