اسلام آباد (نیوزڈیسک) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خو ف وہراس پھیل گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق علل صبح سوات شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں 211 کلو میٹر زیر زمین تھا تاہم زلزے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔