اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد شہر میں نوکری کا جھانسہ دے کر گردے نکالنے والا گروہ سرگرم‘ سرگرم گروہ میں نوجوان لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ فیصل آباد کا رہائشی روزگار کی تلاش میں آیا نوجوان گردے سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز تھانہ لوہی بھیر میں عباس نامی شہری نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ وہ فیصل آباد کا رہائشی ہے ملازمت کی تلاش میں وفاقی دارالحکومت آیا جب فیض آباد اڈے پر اترا تو رفیق نامی شخص سے ملاقات ہوئی جو مجھے نوکری کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ بحریہ ٹاؤن لے گیا جہاں اس کے ٹھکانے پر پہلے سے دو نوجوان لڑکیاں موجود تھیں جنہوں نے مجھے چائے پلائی جس میں بے ہوشی کی دواتھی جس کے باعث میں بے ہوش ہوگیا۔ مختلف اوقات میں ہوش میں آتا تو دوبارہ بے ہوش کردیا جاتا دس اپریل کو جب ہوش میں آیا تو ایک گردہ نکالا جاچکا تھا جب میں نے شور شرابہ کیا تو ملزمان نے مار پیٹ کر اسلام آباد ایکپریس وے پر پھینک کر فرار ہوگئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش شروع کردی۔