اسلام آباد(نیوزڈیسک) پانامہ لیکس پر متوقع احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ نے ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے‘ جناح ایونیو چوک سمیت ریڈ زون سے منسلک تمام راستوں پر کنٹینرز لگائے جائیں گے۔ پی ٹی آئی یوم تاسیس کے حوالے سے بھی سیکورٹی پلان تبدیلی کرد یا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ ہوگا لہذا کسی بھی ممکنہ احتجاج سے ریڈ زون کو بچانے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ ایک دفعہ پھر ریڈ زون کو سیل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کسی بھی ممکنہ احتجاج کو ریڈ زون تک رسائی نہ دینے کیلئے جناح ایونیو چوک سمیت ریڈ زون سے منسلک تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا اس حوالے سے کنٹینرز لگا کر سیل کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انتظامیہ کا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے حوالے سے بھی سیکورٹی پلان میں تبدیلی کر یا گیاہے۔ سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس رینجرز اور ایف سی کے اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ جبکہ دیگر صوبوں سے نفری بلانے کا فیصلہ کردیا گیا ہے فیصلہ پاکستان تحریک انصاف سے افہام و تفہیم سے انتظامات اور این او سی کے اجراء کے موقع پر کیا گیا ہے۔