اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

تمام سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں پانامالیکس کی تحقیقاتی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیاہے،شاہ محمودقریشی

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وسیاسی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی نگرانی میں پانامالیکس کی تحقیقاتی کمیٹی بنانے پر اتفاق کیاہے اور فرانزک ماہرین کی کمیشن میں خدمات چاہتی ہیں ،تحریک انصاف پارٹی چیئرمین کو بریفنگ کے بعد پارٹی موقف سے آگاہ کیاجائے گا ،تمام سیاسی جماعتوں نے جسٹس سرمدعثمانی کوبطور سربراہ کمیشن رد کردیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنی گالا میں پانامالیکس کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے بعد پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے ساتھ ہونے پر ملاقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ،پارٹی چیئرمین عمران خان کو اس سلسلے میں بریفنگ دی جائے گی اور ان کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کا موقف جاری کیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے ،تمام سیاسی مذہبی جماعتیں پانامالیکس پر فرانزک ماہرین کی بھی خدمات حاصل کرنا چاہیتی ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے جسٹس سرمد عثمانی کی نگرانی میں تحقیقاتی کمیشن کو رد کردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے آنے والی تجاویز کو تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کردیا ہے جبکہ سپریم کورٹ بار نے جو تجویز دی ہے اس کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے ،وکلاء برادری نے قانون اور جمہوریت کا ساتھ دیا ہے ان سے مزید مشاورت ہونی چاہیے ،سند ہ ،پشاور،بلوچستان ہائکورٹ بار کے عہدیداروں سے اس سلسلے میں جلد مشاورت کی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی بارکونسلوں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیاہے آج بدھ کو تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا وفد پنجاب بار کونسل سے ملاقات کرے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاناما لیکس کی منصفانہ تحیقات کے لئے سول سوسائٹی کا تعاون بھی ہمیں درکار ہے انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کا کرپشن کے خاتمہ کے حوالے سے بیان بہت اہم ہے جو کرپشن کے خلاف الم بلند کریں گے تحریک انصاف ان کا ساتھ دے گی ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…