منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

اگرشوکت خانم ہسپتال میں بدعنوانی ہوئی تو ایکشن کیوں نہیں لیاگیا؟میاں صاحب کو کھانسی بھی ہوتی ہے تو علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں،عمران خان

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاو(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کو کھانسی بھی ہوتی ہے تو علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں، اپنی کرپشن چھپانے کیلئے نوازشریف نے غریبوں کے ہسپتال پر الزام لگایا، اگرشوکت خانم ہسپتال میں بدعنوانی ہوئی تو ایکشن کیوں نہیں لیاگیا؟۔وزیراعلی ہاؤس پشاورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف حکومت مشرف سے بھی زیادہ ظالم ہیں، حکمرانوں نے منی لارڈنگ کرکے ملک کاپیسہ باہر بھجوادیا،عمران خان کاکہنا تھا کہ جس وقت حکومت ملی تودہشت گردی سے صوبے کے حالات انتہائی خراب تھے،ہماری حکومت بنی توحالات بہترہوئے،ہمیں خیبرپختونخوا کی گڈ گورننس پر خوشی ہے، شوکت خانم پرالزامات لگانے کے حوالے سے عمران خان کہنا تھا کہ اگرشوکت خانم ہسپتال میں بدعنوانی ہوئی تو ایکشن کیوں نہیں لیاگیا؟ حکمران کرپشن کی فائلیں ایک دوسرے کو بلیک میل کرنے کیلئے رکھتے ہیں، کپتان کاکہنا تھا کہ ڈیوڈ کیمرون پر الزام لگا تو انہوں نے پارلیمنٹ میں آکر وضاحت دی، ڈیویڈ کیمرون نے اپنے 6سال کے ٹیکسوں کی پوری تفصیل دے دی ہے ، اس لئے میاں صاحب کی ذمہ داری تھی کہ ٹیکسوں کو ڈکلیئر کرتے ،عمران خان کاکہنا تھا کہ لندن میں مسلم لیگ نے اپنی چوری چھپانے کیلئے احتجاج کیا۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہنا تھا کہ خیبربینک کے حوالے سے وزیراعلی پرویزخٹک نے کمیٹی بنائی ہے اوراپنی رپورٹ پیش کریگی،عمران خان نے مردان میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی مذمت کی اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…