منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

جیکب آباد :وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد، شہر کے اہم ترین راستے سیل،سول اسپتال کا مین گیٹ اور مارکیٹیں بند کرادی گئیں

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد، شہر کے اہم ترین راستے سیل،سول اسپتال کا مین گیٹ اور مارکیٹیں بند کرادی گئی،سیاسی سماجی تنظیموں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جیکب آباد آمد شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی،شہریوں کو گھروں تک محدود کردیا گیا اور شہر کے اہم ترین راستے سرکٹ ہاؤس روڈ، نمائش گراؤنڈ روڈ، اسپتال روڈ، ڈی سی چوک، اولڈ کالج روڈ سمیت دیگر اہم ترین راستوں کو سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا، ضلع کی پولیس نے سول اسپتال کا مین گیٹ بندکردیا جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وزیراعلیٰ کے گذر گاہ راستوں پر تمام مارکیٹوں کو بند کرادیا گیا جس کے باعث سینکڑوں غریب لوگ بے روز گار ہوگئے، اور گذر گاہ پر عام لوگوں کی آمد ورفت کو بند کردیا گیا،وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد کے موقع پر شہر کے اہم ترین راستوں کو سیل کرنے کے خلاف مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حکمرانوں سے کیا امید کی جاسکتی ہے جو عوام کے لیے مسائل پیدا کریں، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری عبدالحفیظ بجارانی نے کہا ہے کہ حکمران کا عوام کے ساتھ تعلق آقا اور غلام کا ہے، حکمران آتے ہیں تو عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوجاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے نام نہاد پروٹوکول کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام دشمن پروٹوکول سسٹم ختم کیا جائے، جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے خوف زدہ ہیں اس لیے وہ عوام سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ کی آمد کے موقع پر مارکیٹیں بند کرانا قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ جو مارکیٹیں بند کرائی گئی ہیں اور جو لوگ بے روزگار ہوئے ہیں ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ، سماجی تنظیم سی ڈی ایف کے جان اوڈھانو نے کہا کہ حکمران عوام کو روزگار،ترقیاتی منصوبے اور سہولیات دینے کے بجائے عوام سے لوٹ مار کررہے ہیں، حکمرانوں کی آمد کے موقع پر عوام سے روزگار، صحت کی سہولیات چھین لی جاتی ہیں صبح سے اسپتال کا روڈ بلاک ہے مارکیٹیں بند کردی گئی ہیں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں ایسے حکمرانوں سے عوام تنگ آچکی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے حکمران کراچی اور اسلام آباد میں رہیں تو بہتر ہوگا ، سنی پارٹی پاکستان کے سربراہ عبدالخالق قادری نے کہا کہ اہم شخصیات کو پروٹوکول ملنا چاہیے مگر پروٹوکول کے نام پر عوام کو ستانا قابل مذمت ہے،اہم شخصیات کی آمد کے موقع پر راستوں کا تعین ضلع انتظامیہ کرتی ہے اس لیے ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے راستے منتخب کرے جس سے عوام کو تکلیف کا سامنا نہ ہو۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…