اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایف نائن پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایف نائن پارک جلسے سے اس تفریحی مقام کی خوبصورتی متاثر ہو گی ۔ درخواست گزار کے مطابق وہ اس پارک میں روز انہ سیر کرنے کیلئے آتا ہے اور اسے آئینی حق ہے کہ کھلی فضاء میں سانس لے تاہم حکومت پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کیلئے الگ جگہ فراہم کرے ۔ درخواست میں کہاگیا کہ جلسے سے نہ صرف پارک کی خوبصورتی ماند پڑیگی بلکہ جلسے سے شہریوں کیے معمولات زندگی بھی متاثر ہونگے اس لئے اس طرح کے عوامی پارک میں کسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔