فیصل آباد(نیوزڈیسک)نوجوان لڑکی کی لاش کھانے والے مردہ خوربھائیوں کی حالت خراب،ہسپتال منتقل،فیصل آباد: بھکر کے رہائشی مردہ خور دونوں بھائیوں نے جیل میں اپنے ہی بال نوچ نوچ کر اکھاڑ دیئے جس کے بعد انہیں علاج کے لئے فیصل آباد کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قبروں سے مردے نکال کر کھانے والے دونوں بھائی جیل میں اپنے ہی بال اکھاڑ کرکھانے لگ گئے تھے جس پر جیل انتظامیہ نے پہلے انہیں میانوالی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر لیاقت سے ان کا علاج کرایا مگر انہوں نے فیصل آباد کے قیدی وارڈ میں ریفرکردیا جہاں ماہرنفسیات ڈاکٹرز دونوں بھائیوں کا علاج کررہے ہیں، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مردہ خور بھائیوں کی فیملی کو بلایا ہے تاکہ مریضوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جاسکے۔واضح رہے کہ مردہ خور بھائیوں کا انکشاف اس وقت ہوا تھا جب 2011 میں ان کے گاو¿ں میں جب ایک نوجوان لڑکی کو دفنایا گیا لیکن اگلے ہی روز اس کی لاش غائب تھی، جس کا پتہ چلنے کے بعد گاو¿ں کے لوگ پولیس کے ساتھ ان کے گھر پہنچے تو دل دہلا دینے والا منظر دیکھنے میں آیا۔ دونوں بھائیوں کے گھر سے مردوں کو کاٹنے والا ہتھیار اور نوجوان لڑکی کی لاش کے علاوہ انسانی گوشت اور ہڈیاں بھی ملیں جب کہ ان کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی جب وہ انسانی جسم کو پکاکر کھانے والے تھے۔