بھارتی گرفتار ’’را‘‘ایجنٹوں نے اہم راز اگل دیئے
19
اپریل 2016
ٹھٹھہ(نیوز ڈیسک)بھارتی خفیہ ایجنسی “را” اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی ، ٹھٹھہ سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار “را “کے ایجنٹوں نے صدام عرف ایجنٹ نمبر 201اوربچل سولنگی نے اپنے بھارتی آقاؤں کے نام اگل دیئے ہیں ۔ ملزمان کا گینگ دس ساتھیوں پر مشتمل ہے ، بھارتی افسر کرن سنگھ نے جدید سافٹ وئیر سے لیس موبائل فونز فراہم کئے ۔ادھرسی ٹی ڈی نے ٹھٹھہ سے گرفتار را کے دو ایجنٹوں کی نشاندہی پرکراچی میں موجود دودہشت گردوں کوگرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایک روپ سو بہروپ ، عیار دشمن چالاک ہمسایہ بھارت ایک طرف دوستی کی باتیں کرتا ہے تو دوسری جانب اپنی خفیہ ایجنسی “را ” کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے ۔ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار را کے ایجنٹ صدام حسین اور بچل سولنگی نے تفتیش میں اہم انکشافات کئے ہیں ۔سندھ کے ساحلی علاقے ٹھٹھہ سے گرفتار “را ” کے ایجنٹوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ ساتھیوں سے رابطے کیلئے “بڑے مولوی صاحب سے ملاقات” کا کوڈ جبکہ اہم ملاقات کیلئے” مٹھائی تیار ہے” کا کوڈ استعمال کیا جاتا تھا ۔ گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ 9 بھارتی نمبروں سے رابطے کئے جاتے تھے ۔ جدید سافٹ وئیر سے لیس یہ موبائل فونز بھارتی افسر “کرن سنگھ” نے فراہم کئے تھے ۔ملزمان کے فراہم کردہ 9 بھارتی نمبرز کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں ۔ بھارتی نمبروں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے ۔ تفتیشی حکام کے مطابق را کے ایجنٹوں کا گروپ 10 ساتھیوں پر مشتمل ہے ۔ ان ایجنٹوں سے پہلے بھارتی نیوی کا ایک حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ادھرسی ٹی ڈی نے ٹھٹھہ سے گرفتار را کے دو ایجنٹوں بچل اورصدام کی نشاندہی پرکراچی میں موجود دہشت گرد ندیم ذیشان اورغلام سرور کوگرفتارکرلیاہے ۔ملزم ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں