راجن پور (نیوز ڈیسک )راجن پور میں چھوٹوگینگ کے خلاف آپریشن22ویں روز بھی جاری پاک فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے کچے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا دوپہر ایک سے دو اور شام پانچ سے چھ بجے کے درمیان کرفیو میں نرمی دریا میں کشتی چلانے پر بھی پابندی عائد ۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے کچے کے علاقے میں پاک فوج کے اہلکار چھوٹو گینگ کے خلاف پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں پولیس اور رینجرز کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ علاقے میں صبح 7بجے سے 9 بجے تک کرفیو میں نرمی کی گئی تھی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ دوپہر ایک سے 2 اور شام 5 سے 6 بجے کے درمیان بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کرفیو میں نرمی کے دوران مقامی افراد اپنے کھیتوں کا کام کرتے ہیں اور پھر دوبارہ اپنے اپنے ٹھکانوں پر چلے جاتے ہیں۔پاک فوج کے کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل اور دریا میں کشتی چلانے پربھی پابندی لگادی گئی ہے جب کہ ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے چھوٹو گینگ کی نگرانی کی جارہی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں رحیم یارخان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے راجن پور کے علاقوں جمال دین والی ، بھونگ اور راجن پور سے گدو بیراج تک 20 پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں جبکہ قریبی بستیوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے ۔ رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال اور صادق آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ شیخ زید ہسپتال کے دو وارڈ بھی خالی کرا لئے گئے ہیں ۔ دوسری جانب چھوٹو گینگ کے نو سہولت کاروں کی نشاندہی بھی ہوئی ہے جن میں سے متعدد کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پولیس نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا تاہم 7 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور کئی کے یر غمال بنائے جانے کے بعد اس کارروائی میں پاک فوج کو شامل کیا گیا۔
چھو ٹو گینگ کیخلاف آپریشن بارے خبر آگئی !! ہسپتالو ں میں امرجنسی نا فذ کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































