منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

چھوٹو نہیں پکڑا جارہا تو لمبو کیسا پکڑا جائے گا، شیخ رشید

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چھوٹو نہیں پکڑا جارہا تو لمبو کیسا پکڑا جائے گا‘ چھوٹو نے پنجاب حکومت کو ہائی جیک کر رکھا ہے‘ زرداری اور نواز دونوں ایک ہی سکے کے حصے ہیں‘ جو بھی سیاسی نواز شریف کی حمایت کرے گا وہ سیاسی طور پر اپنا منہ کالا کرے گا ۔ پوری کوشش کی جارہی ہے کہ فوج کو تنہا کردیا جائے‘ امریکہ کو چین راہداری اور ایٹمی پلانٹ امریکہ کو ہضم نہیں ہورہا‘ چین راہداری میں کوئی بھی رکاوٹ پیدا کرے گا تو جنرل راحیل شریف اس کو نیست و نابود کردے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جس نے کرپشن کی اس کو سزا ملنی چاہیے‘ امریکہ کہہ رہا ہے کہ ہم کرپشن کرنے والے کسی کا بھی ساتھ نہیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کو پکڑا نہیں جا رہا تو ملک میں کرپشن کرنے والا وزیراعظم نواز شریف کو کیسے پکڑا جا سکتا ہے چھوٹو نے تو پنجاب حکومت کو ہائی جیک کر لیا ہے دعا ہے کہ چھوٹو زندہ نہ پکڑا جائے ورنہ نواز حکومت کو نیا پنڈورہ بکس کھل جائے گا اور مذید مشکلات کا شکار ہو جائے گی نواز شریف کو زرداری کی سپورٹ حاصل ہے اور یہ دونوں سیاستدان ای ک ہی سکے کے حصے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جس نے کرپشن کی اس کو سزا بھی ملنی چاہئے اور امریکہ کہہ رہا ہے کہ ہم کرپشن کرنے والے کسی کا بھی ساتھ نہیں دیں گے اگر نواز شریف کو کوئی سیاسی بیماری ہے تو اس کا علاج ملک میں بھی ہے جو سیاسی شخصیت بھی نواز شریف کی حمایت کرے گا وہ سیاسی طور پر اپنا منہ کالا کرے گا ۔ پانامہ تحقیقاتی کمیشن کے متعلق انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی کے علاوہ کسی کمیشن کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ اسمبلی کا پہلے بہت زیادہ امیج خراب ہے فوج کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کو تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے امریکہ کو چین راہداری اور دوسرا ایٹمی ٹیکنالوجی ہضم نہیں ہو رہی لیکن جنرل راحیل شریف چین راہداری کے راستے میں ملکی اور غیر ملکی ہر رکاوٹوں کو مٹا کر رکھ دیں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ چین راہداری سے ملکی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…