کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ میں سات سمندر پار سے کیس کا سامنا کرنے آیا ہوں ۔پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی میں ہوں یا نہیں یہ بات پارٹی قیادت سے پوچھی جائے ۔میرے پاس پیپلزپارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے ۔مجھے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا ۔موجودہ حالات میں ہر کوئی ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ماہی گیر کا بیٹا ہوں ۔سات سمندر پار سے کورٹ کے سامنے پیش ہونے آیا ہوں ۔