کراچی(نیوز ڈیسک) دہشت گردوں کے علاج ومعالجے کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار سابق وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین سے پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں کی گئی اور ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران سعید غنی نے قیادت کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع نے بتایا کہ دوران ملاقات سینیٹر سعید غنی نے آصف علی زرداری کی جانب سے خوش خبری بھی سنائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین نے پارٹی کی جانب سے بھرپور تعاون نہ کرنے پر گلے شکوے بھی کئے۔