ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

سابق ارکان قومی اسمبلی سمیت متعدد کیخلاف بد عنوانی ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ ،نام سامنے آگئے

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ((نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزام میں سابق ارکان قومی اسمبلی مدثر قیوم نہرا، اظہر قیوم نہرا اور دیگر کیخلاف شکایت کی جانچ پڑتال، سرکاری فنڈز میں خورد برد، اختیارات سے تجاوز پر سابق رکن صوبائی اسمبلی ملتان جاوید احمد صدیقی کے خلاف انکوائری، سرکاری گندم کے تھیلوں میں مبینہ خورد برد پر سابق صوبائی وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ، سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ، نب بینک لمیٹیڈ سے ناجائز طریقے سے مالی فوائد حاصل کرنے اور مبینہ بدعنوانی پر چیف ایگزیکٹو میسرز حارث سٹیل انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور شیخ محمد افضل، 960 ملین روپے کی خورد برد پر سابق وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سیّد خواجہ علقمہ، رجسٹرار بی زیڈ یو ملک منیر حسین اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے، آر پی پی کیس میں میسرز جی ای انرجی شرقپورکو ٹھیکے دینے میں اختیارات سے تجاوز پر انوسٹی گیشن کا فیصلہ کرلیا۔ پیر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سابق صوبائی وزیر خوراک بلوچستان اسفند یار کاکڑ، سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ان پر پی آر سی سریاب روڈ کوئٹہ میں سرکاری گندم کے تھیلوں میں خورد برد کا مبینہ الزام ہے جس سے قومی خزانے کو 1525.0122 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے چیف ایگزیکٹو/ڈائریکٹر میسرز حارث سٹیل انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹیڈ لاہور شیخ محمد افضل اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزمان پر بدعنوانی اور ناجائز طریقے سے مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے جس سے نب بینک لمیٹڈ کو نقصان ہوا۔ اجلاس میں سابق وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی سید خواجہ علقمہ، رجسٹرار بی زیڈ یو ملک منیر حسین و دیگرکے خلاف قواعد کے برعکس لاہور میں بی زیڈ یو کا کیمپس کھولنے پر بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزمان نے پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے960 ملین روپے کی خورد برد کی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق رکن قومی اسمبلی (این اے (100 مدثر قیوم نہرا، رکن قومی اسمبلی (این اے (100 اظہر قیوم نہرا اور دیگر کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا۔ ملزمان پر بدعنوانی اور ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی (پی پی 197) ملتان جاوید احمد صدیقی و دیگر کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی۔ ملزمان پراختیارات سے تجاوز اور ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے آر پی پی کیس میں میسرز جی ای انرجی شرقپور،سرکاری حکام اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی، ملزمان پر میسرز جی ای انرجی شکار پورکو آر پی پیز کے ٹھیکے دینے میں بدعنوانی اوراختیارات سے تجاوز کا الزام ہے ٗجس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ اجلاس میں عدم ثبوت کی بناء پر69ریلوے انجنوں اور 1300ریلوے ویگنوں کی خریداری سے متعلق وزارت ریلوے کے افسران کے خلاف انکوائری بندکرنے کی منظوری دی گئی ،ایگزیکٹیو بورڈ نے سرکاری افسران اور دیگر کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کر کے نجکاری کمیشن کی جانب سے ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے ساتھ 500ملین روپے کے ردو بدل کے مقدمے میں چیئرمین ٹرسٹ انوسٹمنٹ بینک لمیٹڈ آصف کمال کی404.8ملین روپے کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے بلا تفریق زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہماری پالیسی 2016ء میں بھی جاری رہے گی، ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے قانون پر عملدرآمد اور آگہی مہم کے ذریعے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ایمانداری، جذبے اور قانون پر عمل کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف انکوائریاں اور انوسٹی گیشن شفاف اور میرٹ پر کریں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…