ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پشاورکی ضلعی انتظامیہ کا روزانہ کا خرچہ چار لاکھ 20ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کی مستعد ضلعی انتظامیہ صوبائی خزانے سے روزانہ چار لاکھ 20ہزار روپے وصول کر رہی ہے،اور ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنرز ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیل دار وں کے ساتھ دیگر عملے نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران سرکاری خزانے سے تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں آٹھ کروڑ 41لاکھ 88ہزار 794روپے وصول کئے ہیں،محکمہ خزانہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے بیشتر بلوں کی مد میں تاحال رقوم جاری نہیں کی گئی ہیں اور جون کے بعد اگر ان بلوں کو بھی ڈالا جائے تو پشاور کی ضلعی انتظامیہ پر روزانہ 53لاکھ روپے سے بھی زائد خرچ کیا جاتا ہے،محکمہ خزانہ کے مطابق پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر عملہ بنیادی تنخواہوں ،مراعات اور سہولیات کیلئے رواں مالی سال میں 16کروڑ 6لاکھ 53ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں،جن میں سے آٹھ ماہ کے دوران یعنی جولائی سے فروری تک آٹھ کروڑ 14لاکھ 88ہزار سے زائد خرچ کئے جا چکے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق ضلعی انتظامیہ اب تک بنیادی تنخواہوں کی مد میں تین کروڑ 93لاکھ 77ہزار 576،ایڈہاک الاؤنس ایک کروڑ 91لاکھ 84ہزار 488،میڈیکل الاؤنس 42لاکھ 17ہزار 775،ہاؤس رینٹ 47لاکھ 14ہزار 112 روپے وصول کر چکے ہیں ،پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر ریاض محسود سمیت ایک اسسٹنٹ کمشنر ،ایک اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ،دس ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز اور دس سے زائد علاقہ تحصیلدار ہیں ،دستاویز کے مطابق چھٹیوں کے الائنس کی مد میں 13لاکھ 50ہزار 960،پیٹرول 7لاکھ 21ہزار 459،کنونس 64لاکھ 53ہزار 343،سٹیشنری 8لاکھ ،ٹرانسپورٹ 2لاکھ 75ہزار 525،ٹیلی فون 3لاکھ 44ہزار 817 اور کمپیوٹر الاؤنس کی مد میں ایک لاکھ 62ہزار روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…