اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ناجائز اثاثے کے الزام میں وزیر اعظم اور انکے خاندان کے ارکان کی طلبی کیلئے معاملے پر درخواست گزار کو نوٹس کے اجراء کی فیس جمع کرانے کی ہدایت

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے ناجائز اثاثے کے الزام میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے ارکان کی طلبی کے لیے معاملے پر درخواست گزار کو نوٹس کے اجراء کی فیس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے علم میں یہ بات آئی کہ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے نوٹس کے اجراء کے لیے فیس جمع نہیں کرائی جس کی وجہ سے نوٹس جاری نہیں ہوسکے۔ درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے متفرق درخواست میں یہ موقف اختیار کیا کہ پاناما لیکس کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کے وزیر اعظم ان کی اہلیہ کلثوم نواز،، بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ ان کی بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے۔ غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی۔وزیر اعظم نے ذاتی حیثیت میں یہ اقدام کیا لہٰذا عدالت انہیں ذاتی حیثیت میں طلب کر کے اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے جبکہ شریف خاندان کو نااہل قرار دیا جائے ۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کو نوٹس کے اجراء کی فیس جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26اپریل تک ملتوی کردی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…