لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے متعلقہ بنچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روز جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے سول سوسائٹی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خلاف درخواستیں زیر سماعت ہیں لیکن اور عدالت نے منصوبے کے راستے میں آنے والی گیارہ تاریخی عمارتوں پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا ہے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے زیر سماعت معاملے پر تقاریر کیں جو توہین عدالت کے مترادف ہیں اس لیے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔فاضل عدالت نے درخواست پر ہائی کورٹ آفس کے اعتراض کو ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کیلئے متعلقہ بنچ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔