جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی کا پاناما لیکس کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاہے کہ کمیشن فورنزک ماہرین کی خدمات حاصل کرے ۔ ذرائع کے مطابق پیر کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دونوں جماعتیں اس نتیجے پر پہنچیں ہیں کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جائے جو فورنزک ماہرین کی خدمات حاصل کرے ٗدیگر جماعتوں سے ہونے والی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو ایک پیج پر لانے کے لئے مشاورت کرنا ہو تو اس کو باہمی مشاورت کا نام دیا جائے یا کوئی اور ۔ اس معاملے پر بھی اے این پی تیار نظر آئی جو کہ خوش آئند ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت سرکاری میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈہ کررہی ہے ہم قومی منصوبوں کے راستے مین کوئی روڑے نہیں لگا رہے,ہم جمہوریت کے خلاف نہیں یہ ہمارا مطمع نظر ہے اور ہمارا مستقبل ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہاکہ ہم نے پی ٹی آئی سے پہلے فیصلہ کرچکے تھے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے ٗتحریک انصاف سے بھی اسی نقطہ پر گفت و شنید کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم روز اول سے اس بات پر مصر ہیں کہ بنیادی حقوق کی پاسداری کے ساتھ تمام معاملات باہمی مشاورت سے کئے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پارلیمانی کمیشن کو ہم مسترد نہیں کررہے لیکن ابھی اس حوالے فارمل بات نہیں ہوئی۔ غلام احمد بلور نے کہاکہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیا جائے ۔ایک اور سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے این پی نے کمیشن پر لبیک کہا اور ہم نے اللہما لبیک کہا۔ پاناما لیکس کا الزام صرف پارلیمنٹرینز پر ہی نہیں بلکہ بزنس مین اور بیورو کریٹس بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ مٹی پاؤ والی پالیسی اب کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ یہ مسئلہ اب بین الاقوامی مسئلہ اختیار کر گیاہے حکومت پہلے چیف جسٹس سے رابط کریں, اب یہ حکومت کاکام ہے کہ وہ اپنا کام مکمل کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…