منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کوئی سیاسی پارٹی ساتھ دے یا نہ دے پاناما لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی شفاف تحقیقات کیلئے دباؤ برقرار رکھے گی ٗتحریک انصاف

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی سیاسی پارٹی ساتھ دے یا نہ دے پاناما لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی شفاف تحقیقات کے لئے حکومت پر دباؤ برقرار رکھے گی ۔پیر کوعمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا اجلاس بنی گالا میں ہوا جس میں جہانگیر ترین،اسد عمر،نعیم الحق اور فیصل جاوید سمیت پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی،اس موقع پر عمران خان کو یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والے جلسے کی تیاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ حکومت مخالف احتجاجی تحریک سمیت پر امن احتجاج کے مختلف آپشنز پر بھی غور اوریوم تاسیس کے جلسے کے لئے انتظامات پر عمران خان کو بریفنگ دی گئی ۔پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوئی پارٹی ساتھ دے یا نہ دے پاناما لیکس کے معاملے پر پی ٹی آئی شفاف تحقیقات کے لئے حکومت پر دباؤ برقرار رکھے گی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور ائے ونڈ مارچ سمیت پر امن احتجاج کے مختلف آپشنز پر بھی غور کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…