ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

حکومت سمیت ہم سب پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات پر متفق ہیں ٗشاہ محمودقریشی کا انکشاف

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو تمام سیاسی جماعتیں مسترد کرچکی ہیں ٗ معاملے پر ایسا کمیشن بنے جو فعا ل ہو اور بغیر دباؤکے تحقیقات کرسکے اور حقائق سامنے لے کر آئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت سمیت ہم سب پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات پر متفق ہیں ۔ پی پی اور تحریک انصاف کی جانب سے ایک ایک تجویز دی گئی ہے جبکہ سپریم کورٹ بار کی طرف سے بھی تیسری رائے دی جاسکتی ہے۔ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو پہلے ہی مسترد کیا جاچکا ہے اور ہمارے مطالبے کے مطابق حکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو کمیشن کے حوالے سے خط لکھنے کا کوئی ارادہ نظر نہیں آرہا۔انہوں نے کہا کہ منگل کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں تمام تجاویز پیش کی جائیں گی اور ہوسکتا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے میں پڑنے سے انکار کردے جس کے بعد کا لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر سپریم کورٹ پاناما لیکس کی تحقیقات سے انکار کرتی ہے تو ہمیں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…