اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس میں انہیں یوم تاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر مرکز ی رہنماء شریک ہوئے۔اجلاس میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر 24اپریل کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پاناما لیکس کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا