کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق میجر جمیل کیانی اور انکا بھتیجا شدید زخمی ہوگیا۔ جمیل کیانی نے حال ہی میں پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔فوج سے ریٹائرڈ جمیل کیانی اور انکے بھتیجے کو گلشن اقبال تیرہ ڈی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا۔ جمیل کیانی نے حال ہی میں پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ایس ایس پی ایسٹ فیصل چاچڑ کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر تین ملزمان سوار تھے، جس میں دو نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی جانب سے گاڑی پر سترہ فائر کئے گئے، جبکہ جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے چودہ اور تین تیس بور کے خول برامد کرلیئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعہ زاتی دشمنی کا بھی ہوسکتا ہے، جبکہ دونوں افراد کا تعلق آر کے بلڈر سے ہے ۔ انکا حریف بلڈر سے تنازع بھی چل رہا ہے۔