ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ایک اور رکن اسمبلی مصطفی کمال کے ساتھ جاملا

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی رکن اسمبلی اشفاق منگی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کی ایک اور وکٹ گر گئی اور رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی بھی پاک سرزمین پارٹی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ اشفاق منگی کمال ہاو¿س پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ اشفاق منگی کراچی کے حلقے پی ایس 127 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور رابطہ کمیٹی میں اہم ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اشفاق منگی کو وطن پرستی کے قافلے میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہم کسی سے پاور چھیننے کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کو ٹارگٹ کلر بنانے سے روکنے کے لیے آئے ہیں، سالہا سال سے کراچی میں نفرتین بوئی گئی اور 30 سال کے دوران ہم نے صرف کھویا ہے پایا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکٹیں گرنے کا سلسلہ رکنے والا نہیں اور مخالف طرف سے جو جتنا تیز آواز والا ہے وہ اتنا ہی رابطے میں ہے، حیدرآباد، میرپورخاص سے بھی بہت سے لوگ قافلے میں شامل ہوگئے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…