ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

تمام اپوزیشن جماعتیں جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کا نام مسترد کرچکیں، پارلیمانی کمیشن کی تجویز دی ہے: قمر زمان کائرہ

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی طرف سے پاناما لیکس کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے قیام کی تجویز کی مخالفت کردی ہے اور کہاہے کہ پارلیمانی کمیشن کی تجویز موجود ہے ۔ نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلے بھی جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے نام پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں اورتمام اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی ریٹائرڈ جج کی تجویز مسترد کرچکی ہیں۔ پی پی نے پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز دی ہے جس کا مقصد پارلیمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا ، کمیٹی کے معاملے پر تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے اگر پی ٹی آئی کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنتا ہے تو اس پر بھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت درست نہیں ہے اور وہ حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن کی خواہش ہے کہ تحقیقات کے نام پر ایسا ڈرامہ لگایا جائے کہ سب کچھ الجھ کررہ جائے۔ اگر حکومت اپنی مرضی سے کمیشن بنانا چاہتی ہے تو اس کے بعد حالات بہت زیادہ خراب ہوجائیں گے چیف جسٹس کو اگر حکومت کی طرف سے خط لکھا جائے گا تو سپریم کورٹ انکار نہیں کرے گی۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…