اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) افغان امن عمل کو بحال کرنے کے لیے پاکستان نے افغان طالبان کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ”آپریشن عمری“ کے حوالے سے کارروائیاں روک دیں ورنہ دوسری صورت میں نتائج بھگتنے کو تیار رہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغان طالبان پرزوردیاگیاہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کردیں اورمذاکرات شروع کریں، موسم بہار میں طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے آغازکا اعلان انتہائی مایوس کن بات ہے۔ پاکستان حکام کی جانب سے مزید کہا گیا کہ رابطہ کاروں کے توسط سے افغان طالبان کی قیادت کوواضح پیغام پہنچادیاگیاہے کہ مذاکرات سے انکارکی انھیں بھاری قیمت چکاناپڑے گی۔