راجن پور (نیوز ڈیسک ) رسول عر ف چھو ٹو کے قریبی سا تھی نے انکشاف کیا ہے ما ضی میں انڈ س ہا ئی وے پر بگٹی قبا ئل کی یلغا ر وکنے کیلئے پو لیس نے چھو ٹو بھا ری اسلحہ بھی فراہم کیا تھا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مقا می سیا سی قیا دت اور پو لیس افسران گینگ کے سر غنہ کے اپنے مقا صد کیلئے استعمال کر تے رہے ہیں اور آپریشن کے دوران زندہ گر فتاری نہیں چا ہتے ۔ قریبی سا تھی کا کہنا ہے کہ چھو ٹو کو یہا ں تک پہنچا نے میں سیا سی قیا دت کا ہا تھ ہے جبکہ گینگ کا سر غنہ زندہ گر فتاری کیلئے تیا ر ہے ۔ سر غنہ کا کہنا ہے کہ اگر زندہرکھنے کی یقین دہا نی کر وائی جا ئے تو گر فتار ی کیلئے تیا ر ہیں بصورت دیگر ہم نے سر پر کفن با ند ھ رکھا ہے ۔مزید انکشاف کر تے ہو ئے اس کا کہنا تھا کہ چھو ٹر گینگ اکیلا نہیں بلکہ تو فیقا گینگ اور صدام گینگ کے ساتھ بھی رابطے ہیں جن کی مجمو عی تعدا د 200 کے قریب ہے ۔ یا د رہے کچے کے علا قے میں چھو ٹو گینگ کے خلاف آپریشن 21 ویں روز بھی جا ری ہے جس میں اب تک 7 پو لیس اہلکار جا ں بحق ہو چکے ہیں اور 24 چھو ٹو گینگ کی ہراست میں ہیں ۔