اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

نوکریاں ہی نوکریاں! عوام تیاری کرلیں، حکومت نے منظوری دیدی

datetime 18  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز سمیت لاہور جنرل ہسپتال کیلئے مجموعی طور پر 2655 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی۔نئے ملازمین کی بھرتی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز بھی منظور کر لئے گئے ہیں۔ پرنسپل پی جی ایم آئی وامیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمود نے انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی آسامیوں میں سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ملازمت کی مختلف کیٹگری کیلئے 847 آسامیاں مختص کی گئی ہیں جبکہ ہسپتال کے ماسٹر پلان کے تحت بنائے جانے والے فیز ٹو اور تھری کیلئے بالترتیب 199 اور 236 نئے ملازمین 30 جون تک بھرتی کئے جائیں گے علاوہ ازیں ہسپتال میں 1373 چارج نرسز کی بھرتی کا آغاز آئندہ مالی سال سے کیا جائے گا۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے حال ہی میں گریڈ 16 میں کام کرنے والی نرسوں کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کے اعلان کے بعد ترقی پانے والی نرسیں صوبائی دارالحکومت میں سیٹوں کی کمی کی وجہ سے دوسرے شہروں کے طبی اداروں میں تبدیل کر دیا گیا تھا ان میں سے 16 ہیڈ نرسوں کو اب پی آئی این ایس میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…