لندن ( نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا لندن میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی رہائشگاہ کے باہرمظاہرہ،جمائمہ نے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے پولیس کو فون کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کاعمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اور مظاہرین چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے۔عمران خان جمائمہ خان کے گھر سے برمنگھم روانہ ہو گئے ہیں جبکہ جمائمہ نے مظاہرین کو گھر کے سامنے سے ہٹانے کے لیے پولیس کو فون کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی پاناما لیکس معاملے کیخلاف لندن میں وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔