اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نواز شریف حکومت نے وکلاء کو سو ملین روپے جاری کردیئے ہیں اس مقصد کیلئے وزارت خزانہ نے پارلیمنٹ سے خصوصی اجازت بھی لے لی ہے۔ پارلیمنٹ میں پیس کی گئی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان بار کونسل کو ایڈ کے طور پر سو ملین روپے جاری کئے ہیں جبکہ بینکنگ محتسب کراچی کو 83 ملین جاری کئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان کو گندم کی جلد فراہمی کیلئے وزات خزانہ نے پاسکو کو 640 ملین روپے جاری کئے ہیں وزارت خزانہ نے گزشتہ سال جہازوں کو ڈرائی لیز پر لینے کیلئے بھی 3974 ملین روپے جاری کئے ہیں وزیراعظم کے یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے بھی 350 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 1121 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ وزات خزانہ نے صدر کے بیرونی دوروں کیلئے بھی پانچ ملین روپے جاری کردیئے ہیں۔