اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نواز شریف حکومت نے عمران خان کے ڈی چوک پر دھرنا کے دوران سیکیورٹی کی فراہمی پر 70 کروڑ روپے کے اخراجات کئے تھے جبکہ پولیس کو پٹرول کی فراہمی پر 30 ملین خرچ کئے تھے پارلیمانی کمیٹی میں پیش رپورٹ کے مطابق نواز شریف حکومت نے وفاقی شرعی عدالت میں مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کیلئے عدالت کے قیام اور شرعی عدالت کی آرائش پر 3 ارب 99 کروڑ خرچ کئے ہیں جبکہ جنرل مشرف کے خلاف غداری مقدمات میں اخراجات کی مد 23 ملین ہے گیس پائپ لائنوں کی حفاطت پر مامور رینجرز کو 4 کروڑ ادا کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گوادر پورٹ میں ڈرینج کے لئے بھی 1205 ملین جاری کئے گئے ہیں۔ بادامی باغ لاہور دھماکہ کے متاثرین کو 78 ملین کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ضرب عضب آپریشن کے متاثرین کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت نے 7948 ملین روپے خرچ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔