کراچی (این این آئی) ٹھٹھہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سید ایاز علی شاہ شیراز ی ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سید ایاز علی شاہ شیرازی چوہڑ جمالی روڈ سے گزر رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگئے۔ طبی امداد کے لئے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔