ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

گورنمنٹ سکیم کیلئے حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع‘ فا رم آٹھ بینکوں کی نامزد شا خوں میں جمع ہوں گے

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) اس سال پانچ روزہ مناسک حج جمعہ 9ستمبر سے شروع ہونے جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہفتہ 10ستمبر کو ہونے کا امکان ہے ۔قومی بینکوں کے ذریعے گورنمنٹ حج سکیم کی83 ہزارچار سو40نشستوں کے لئے درخواستوں کی وصولی آج (پیر18 اپریل )سے شروع ہوکر26اپریل تک جاری رہے گی‘ قرعہ اندازی 29اپریل کو ہو گی ۔ہردرخواست گزار کے لئے درخواست فارم میں حضرت محمد e کی ختم نبوت پر ایمان رکھنے کے بارے میں بیان حلفی پر ستخط کرنا یا انگوٹھا لگانا لازمی ہے۔ درخواست گزار کے پاس نادر اکاجاری کردہ قومی شناختی کارڈ‘10مارچ 2017ء تک کارآمد مشین ریڈیبل پاسپورٹ یا پاسپورٹ بنوانے کے لئے جمع کروائی جانے والی درخواست کی رسید‘ہلکے نیلے رنگ کے پس منظر میں 4×3سینٹی میٹر سائز کی12تصاویر اور واجبات کی رقم ہونا ضروری ہے ۔ صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے درخواست گزاردو لاکھ70ہزار نو سو 41روپے جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے عازمین دو لاکھ61ہزار نو سو 41روپے جمع کروائیں گے ۔ہر درخواست دہندہ نے حج درخواست فارم پر چار جگہ دستخط کرنے ہیں۔ درخواست دہندہ کو اپنا بلڈ گروپ بھی معلوم ہوناچاہئے ۔اس کے علاوہ حاجی کے صحت منداور سفر کے قابل اور چھوت کی کسی بیماری میں مبتلا نہ ہونیکے بارے میں بھی درخواست فارم پر بنے ہوئے سرٹیفکیٹ کی کسی سرکاری ہسپتال کے مستند ڈاکٹر سے تصدیق کروانا بھی ضروری ہے۔ پرائیوٹ ڈاکٹر کا تصدیق کردہ میڈیکل سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہو گا۔ سرٹیفکیٹ میں درخواست گزار کی عمر‘ بلڈ گروپ ‘ جن دواؤں سے اسے الرجی ہے اور دیرینہ بیماریاں جن کے لئے مستقل دوا استعمال کی جاتی ہے کا اندراج کیا جائے گا ۔اسکے علاوہ درخواست گزار کے جسمانی طور پر سفر حج کے قابل ہونے ‘ اس کے لئے معاون یا وہیل چیئر کے استعمال کی ضرورت کے بارے میں بھی واضح طور پر لکھا جائے گا ۔ کسی قسم کی چھوت کی بیماری کے مریض یا حاملہ خواتیں سفر حج پرجانے کی اہل نہیں۔ معذور افراد کے درخواست فارم میں ان کے ساتھ جانے والے معاون کا نام اور درخواست نمبر ضرور لکھاجائے۔معاون کا معذور کے گروپ میں سفر کرنا لازمی ہے۔خواتین اپنا سر‘ بال‘ کا ن اور گلا ڈھانپ کر تصویربنوائیں۔ اہل سنت کے تمام مسالک کے نزد یک خواتین کے ساتھ شرعی محرم کا سفر کرنا ضروری ہے۔ ایک محرم کے ساتھ زیادہ سے زیادہ چار خواتین سفر کرسکتی ہیں۔شرعی محرم میں شوہر، والد، بھائی ، بیٹا، دادا، نانا، سسر، چچا، ماموں ، بھتیجا ، بھانجا ، پوتا، نواسا اور داماد شامل ہیں۔ دیور‘ جیٹھ اور بہنوئی اس فہرست میں شامل نہیں ۔خواتین محرم کے ساتھ شرعی رشتہ اور شرعی رشتہ کا کوڈ متعلقہ خانے میں درج کریں‘ محرم کا حج درخواست نمبر متعلقہ خانے میں درج کریں اور محرم سے دستخط کروائیں۔ تاہم ا س نیک کام کے لئے جعلی محرم نہ بنائے جائیں۔ فارم سیاہ روشنائی والے قلم سے خوشخط انگریزی میں نہایت احتیاط سے پُر کریں۔کوئی حرف غلط لکھا جائے تو اس پر سفید فلوڈ لگا کر دوبارہ اس خانہ میں صاف صاف لکھیں۔ احتیاط کریں کہ کوئی حرف یا ہندسہ خانے کی کسی لکیر کو نہ لگے ۔درخواست فارم میں اپنے کوائف درست اور مکمل طور پر لکھیں ‘ فارم کا کوئی کالم خالی نہ چھوڑیں اورغیر متعلقہ کالم کاٹ دیں۔ایک خانے میں صرف ایک حرف یا ہندسہ لکھیں ۔ حج درخواست فارم میں نادرا کے جاری کردہ شناختی کارڈ کا نمبر درج کرتے وقت ڈیش (-) نہ ڈالیں ۔نام‘ ولدیت یاخاوند کے نام سمیت تمام خانوں میں ہر لفظ کے بعد ایک خانہ خالی چھوڑ دیں۔ فارم میں اپنا وہی نام ‘ ولدیت‘ زوجیت لکھیں جو پاسپورٹ پر درج ہے ۔ نام‘ ولدیت لکھتے وقت مسٹر‘ مسز ‘ مس وغیرہ کے الفاظ نہ لکھیں۔ نام‘ ولدیت یا زوجیت لکھنے سے پہلے دیکھ لیں کہ نام کا کوئی حصہ خانوں سے باہر نہ ہو ۔ خواتین اپنے شناختی کارڈکے مطابق حج درخواست فارم پر اپنے والد یا خاوند کا نام لکھیں ۔ایسی شادی شدہ خواتین جن کے شناختی کارڈ پر ابھی تک خاوندکا نام نہیں لکھا گیا اور وہاں والد کا نام لکھا ہو ا ہے‘ وہ اپنے حج درخواست فارم پر خاوند کی بجائے والد کانام ہی لکھیں ورنہ نادرا سے ان کے شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو سکے گی ۔خط و کتابت کے لئے درخواست فارم پر اپنا موجود ہ پتہ لکھیں جہاں سے ڈاک بآسانی سے مل سکے۔تحصیل کوڈ کے خانے میں کوڈ درج کرنے کے لئے کوڈلسٹ متعلقہ بینک سے دیکھی جا سکتی ہے ۔ فارم پر ہلکے نیلے پس منظر میں بنوائی گئی 4×3 سینٹی میٹرسائز کی تصویر چسپاں کریں‘ اسے سٹیپل نہ کریں۔درخواست فارم پر اپنے انٹرنیشنل پاسپورٹ کے فوٹو والے صفحے کی فوٹو کاپی چسپاں کرنا ضروری ہے ۔عازمین حج انفرادی طور پر درخواست جمع کروا سکتے ہیں ۔تاہم ایک خاندان‘ محلے یا علاقے کے لوگ یا دوست احباب مل کر14افراد پر مشتمل گروپ بھی بنا سکتے ہیں ۔گروپ خود ترتیب دیں اور اپنے گروپ میں سے کسی تعلیم یافتہ اورمناسک حج سے آگاہی رکھنے والے شخص کو گروپ لیڈر نامزد کریں اور اس کے درخواست فارم نمبر گروپ کے باقی افراد کے فارم میں گروپ لیڈر کے خانے میں لکھا جائے ۔گروپ میں شامل تمام افراد کا مقام روانگی‘ رہائش کی کیٹگری‘ فقہ ‘گروپ لیڈر کا درخواست نمبر اور واجبات حج بمع درخواست فارم جمع کرانے کی تاریخ اور وقت ایک ہونا ضروری ہے ورنہ گروپ میں موجود ہر فرد گروپ لیڈر کے تابع ہوگا ۔گروپ لیڈر کو بتایا جائے کہ وہ گروپ لیڈر بنادیا گیا ہے اور گروپ لیڈر کو اس کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے۔ اسی طرح عازمین حج کو بھی مطلع کیا جائے کے فلاں شخص ان کا گروپ لیڈر ہے ۔ گروپ میں کوئی سگریٹ نوش شامل کرنے کی صورت میں گروپ کے ممبران اور لیڈر سے اجازت لی جائے ۔حج درخواستیں جمع کروانے والے تمام مرد وخواتین کسی بااعتماد شخص یا قریبی عزیز کو نامزد کریں۔درخواست فارم میں نامزد کے خانے میں کسی ایسے شخص کا نام تحریر کریں جس سے کسی حادثے کی صورت میں فورا رابطہ کیا جاسکے اور وہ حاجی بقایا جات حقداروں کو پہچانے کا ذمہ دار ہو ۔بہتر ہے کہ نامزد افراد حاجی کے حقداروں یا خاندان سے ہو ۔ حاجیوں کے تحفظ کے لئے وزارت مذہبی امور نے تکافل فنڈ قائم کیا ہے ۔اس فنڈ میں 500روپے فی کس جمع کروانے کے عوض دوران حج وفات ‘ معذوری یا زخمی ہونے کی صورت میں حج پالیسی کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا ۔ حج کے دوران طبعی یا حادثاتی موت کی صورت میں مروجہ قوانین کے تحت سعودی عرب میں دفن کیا جائے گا۔تمام عازمین کو حج درخواست فارم میں شامل اقرار نامے پر بھی دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت انہیں تمام سعودی قوانین کی پابندی کرنے‘سیاسی سرگرمیوں ‘ مذہبی تعصب اور کھلے عام سعودی حکام اور خدام الحجاج یا ان کے نمائندوں کے خلاف مظاہرے سے اجتناب کرنا ہو گا۔اس کے علاوہ انہیں پاکستان حج مشن کی طرف سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پابندی کرنے اور کوئی ایسا عمل نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرواناہوگی جس سے پاکستان کی عزت پر حرف آئے یاپاکستان کے جھنڈے یا کسی منقولہ و غیر منقولہ جائیدا د کو نقصان پہنچتا ہو۔ درخواستیں آٹھ قومی بینکوں کی نامزد برانچوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ان میں نیشنل بینک آف پاکستان‘ یونائیٹڈبینک اورمسلم کمرشل بینک ‘ حبیب بینک ‘ الائیڈ بینک‘ بینک الفلاح‘ بینک آف پنجاب اور میزان بینک شامل ہیں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…