اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

رضا ربانی کی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی سے معذرت

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحقیقات کیلئے وائٹ کالر کرائم میں مہارت بھی نہیں ، سینیٹ کا کسٹوڈین ہوں کمیٹی کی سربراہی میرے لئے مناسب نہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے معذرت کرلی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ان کی ناں میں ہاں ملا دی۔ پاناما لیکس کی تحقیقات ، اونٹ کسی کروٹ بیٹھنے کو نہیں تیار۔ ججوں کے بعد چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا بھی مجوزہ پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بننے سے انکار۔ چیئرمین سینیٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو جواب میں کہا ہے کہ وہ سینٹ کے کسٹوڈین ہیں ، کمیٹی کی سربراہی ان کیلئے مناسب نہیں۔ تحقیقات کے لئے درکار وائٹ کالر کرائم میں مہارت بھی ان کے پاس نہیں۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اکثریت رائے یہی ہے کہ فرانزک آڈٹ فرم کے تحت تحقیقات کرائی جائیں۔ ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رضا ربانی کے انکار کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صدر کی غیر موجودگی میں قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیتے ہیں ، ان کیلئے پاناما لیکس انکوائری کرنا مناسب نہیں۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…