کراچی(نیوزڈیسک) رضویہ کے علاقے سے گرفتار دہشت گردوں کے دوران تفتیش اہم انکشافات،ذرائع کے مطابق گرفتاردہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم کے شاہدالرحمان گروپ سے ہے،11 دہشت گردوں کو گزشتہ ماہ رضویہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنیدالرحمان نے سابق صدر پرویزمشرف پرحملے کی منصوبہ بندی کی تھی،جنیدالرحمان سپارکوکی بس پر فائرنگ کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا۔ دہشت گردظفراقبال، خورشیدخان، ساجد، نذیرکالعدم تنظیم کے لئے فنڈزجمع کرتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم فدا اورمولوی سعیدنے راولپنڈی میں گرجاگھرپرخودکش حملہ کرایا۔ دہشت گردمعاذ نوراورعبدالحق ٹارگٹ کلنگ سے پہلے ریکی کرتے تھے۔دونوں دہشت گردوں نے متعدد افراد کو ریکی کرکے قتل کرایا ۔