لاہور(نیوزڈیسک) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز سمیت لاہور جنرل ہسپتال کیلئے مجموعی طور پر 2655 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی ۔نئے ملازمین کی بھرتی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز بھی منظور کر لئے گئے ہیں ۔ پرنسپل پی جی ایم آئی وامیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمود نے انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی آسامیوں میں سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ملازمت کی مختلف کیٹگری کیلئے 847 آسامیاں مختص کی گئی ہیں جبکہ ہسپتال کے ماسٹر پلان کے تحت بنائے جانے والے فیز ٹو اور تھری کیلئے بالترتیب 199 اور 236 نئے ملازمین 30 جون تک بھرتی کئے جائیں گے علاوہ ازیں ہسپتال میں 1373 چارج نرسز کی بھرتی کا آغاز آئندہ مالی سال سے کیا جائے گا۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے حال ہی میں گریڈ 16 میں کام کرنے والی نرسوں کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کے اعلان کے بعد ترقی پانے والی نرسیں صوبائی دارالحکومت میں سیٹوں کی کمی کی وجہ سے دوسرے شہروں کے طبی اداروں میں تبدیل کر دیا گیا تھا ان میں سے 16 ہیڈ نرسوں کو اب پی آئی این ایس میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے 2655 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)
-
کیا رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 73 روپے اضافہ ہونے جا رہا ہے؟اوگرا نے بتا دیا
-
جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر پابندی عائد
-
کیا پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا
-
پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں 3ماہ کی توسیع
-
عید الفطر کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی
-
ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف
-
گورنر سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو عید تک 3 لیٹر پیٹرول مفت فراہم کرنے کا اعلان
-
سری لنکا نے سابق پاکستانی کوچ کی خدمات حاصل کرلیں
-
بھارتی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ،نوجوان کی زندگی ختم کرنے کی اجازت دیدی
-
مریم نواز نےاہم ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے



















































