لاہور( نیوزڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ایک طر ف چھوٹو گینگ اور دوسری طرف چھوٹا چوہدری ہے ، چھوٹو گینگ چھوٹے چوہدری کے دور میں ہی پروان چڑھا ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ چھوٹے چوہدری چھوٹو گینگ کو تقویت دیتے رہے۔ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ضرب آہن ہر صورت کامیاب ہوگا۔ چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن پر بیان دینے والے والے چھوٹے چوہدری کے دور میں گجرات نو گو ایریا تھا ۔ چھوٹو گینگ میں ملوث تمام شر پسندوں کا محاصرہ کر لیا گیا ہے ۔