سیالکوٹ(نیوزڈیسک)تھانہ کینٹ پولیس نے جعلی میجر مہتاب احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او مقصود لون نے ایک پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتا کہ ملزم میجر” علی برلاس “ کے نام سے جعلی میجر بن کر عرصہ دراز سے عوام کو بے قوف بنارہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم پولیس افسران کو بھی فون پر خود کو میجر ظاہر کر کے ڈراتا اور اپنے کام نکالتارہا ہے۔ملزم مہتاب سیالکوٹ کے علاقہ نہال چند سٹریٹ چوک علامہ اقبال کا رہا ئشی ہے۔ ایس ڈی پی او مقصود لون نے بتایا کہ ملزم جعلی میجر کو ٹریس کرنے کیلئے تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او رانا ذوالفقار احمد کی سر براہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے چھاپہ مار کر ملزم مہتاب احمد کوگرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔