پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کے ذریعے وزیر اعظم پر الزامات لگانے کی سازش کی جا رہی ہے،عابد شیر علی

datetime 17  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی ترقیاتی کام اور چین کی مدد سے اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کے لئے غیر ملکی طاقتیں پاکستان کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں اور اب ایک منصوبے کے تحت پانامہ لیکس کے ذریعے وزیر اعظم پر الزامات لگانے کی سازش کی جا رہی ہے حکومت پر پانامہ لیکس کا کوئی دباﺅ نہیں ہے آئندہ چند روز میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا وزیر مملکت عابد شیر علی نے آن لائن کو ایک خصوصی ملاقات میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں چل رہا ہے ۔ جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ کراچی اور دیگر شہروں میں بھتہ خوری اور اغواءبرائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں کافی حد کمی ہوئی ہے ۔ وزیر مملکت نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں اور چھوٹوں گینگ اور اس کے کارندوں کو بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ ملک دشمن طاقتوں کی بھی سپورٹ حاصل ہے مگر پاکستان کی مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے کچے کے علاقہ میں جو آپریشن شروع کیا ہے اس سے نہ صرف چھوٹو گینگ کا خاتمہ ہو گا بلکہ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا ۔عابد شیر علی نے مزید بتایا کہ عمران خان اور سیاسی راہنما ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں مسلم لیگ نون کے کارکن بھی بہت جذباتی ہیں مگر ہم خون ریزی نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی ہم سخت زبان اور سخت رویہ اختیار کریں گے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کے وزراءاور دیگر رہنماﺅں کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ کسی قسم کی غلط زبان یا ایسے بیان بازی نہ کریں جس سے اشتعال پھیلے انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی بلکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…