راجن پور(نیوز ڈیسک )راجن پور میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن آہن کی تیاریاں مکمل ہیں۔ علاقے میں کرفیو نافذ ہے۔ قریبی بستیاں خالی کرالی گئیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کو ہر صورت کامیاب کریں گے۔ کچے میں چھوٹو گینگ نہیں اب قانون کی رٹ ہوگی۔ پاک فوج نے قانون شکنوں کا صفایا کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں۔فوجی دستے تیار ، توپیں نصب ، گن شپ ہیلی کاپٹر فضا سے حملہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی قیادت میں پولیس اور رینجرز اہلکار بھی آپریشن میں شریک ہیں ، اور آپریشن کی کامیابی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ آپریشن آہن کی تکمیل کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ ہے ، قریب کے کئی علاقوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر کڑا پہرا ہے تاکہ کوئی ڈاکو نکل نہ پائے۔ پاک فوج کے محاصرے کے بعد چھوٹو گینگ علاقے میں محصور ہوکر رہ گیا ہے۔ غلام رسول چھوٹو کی مذاکرات کی درخواست بھی فوج نے مسترد کردی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































