لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز اپی کے714 کو خراب موسم کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر ارتار لیا گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 714 مدینہ منورہ سے اسلام آباد آرہی تھی کہ خراب موسم کی وجہ سے لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔ ایئرپور ٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کو جلد لاہور کیلئے روانہ کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پرواز صبح 4 بجے سے ائیر پورٹ پر موجود ہے اورلینڈ کرنے کے پانچ گھنٹے بعد انہیں جہاز سے باہر نکالا گیا ہے۔