اسلام آباد(نیوزڈیسک) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی کا کہنا ہے وزیراعظم آئندہ ہفتے واپس آ جائیں گے،ملک عمران خان کا نہیں ہے جو ان کی اجازت سے چلے گا، پانامہ لیکس تحقیقاتی کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنے گا۔فیصل آباد میں فیسکو ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے۔ ان کے بیٹے ہی اس پر مو¿ثر جواب دیں گے، وزیراعظم کسی کے دباو¿ میں نہیں اور نہ ہی وہ استعفےٰ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس سے ہم پر الزامات لگانے کی کوشش کی گئی۔ ماضی کے وزراء اعظم کو ایسے الزامات پر سپریم کورٹ طلب کرتی تھی، عمران خان نے چندے کے نام پر عوام سے تین ملین اکٹھے کر کے جوئے میں اڑا دیئے۔ وہ پہلے اپنا احتساب کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کا احترام کرتے ہیں اور خونریزی نہیں چاہتے۔ چند دیہاڑی دار لوگ اپنے مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں۔چھوٹو گینگ کے بارے میں سوال پر عابد شیرعلی کا کہنا تھا کچے میں موجود جرائم پیشہ عناصر کے پاس جدید اسلحہ ہے جبکہ پولیس کے پاس وسائل نہیں ہیں ، اس لئے آپریشن مکمل ہونے میں تاخیر ہوئی۔