ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

غیر ملکی سفیروں کو ’را‘ کے گرفتار جاسوس اور پاکستان میں عدم استحکام کی کوششوں کے اعترافی بیان پر بریفنگ

datetime 16  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں منفی سرگرمیوں سے متعلق عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات عرب اور آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم) ممالک کے سفیروں کو ’را‘ کی پاکستان میں منفی سرگرمیوں، فنڈنگ اور تخریب کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکی سفیروں کو ’را‘ کے گرفتار حضر سروس افسر کلبھوشن یادیو اور اس کے پاکستان میں عدم استحکام کی کوششوں کے اعترافی بیان پر بھی بریفنگ دی گئی۔دفتر خارجہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ بھارت ٗ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے اور کشمیر تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔عرب اور آسیان ممالک کے سفیروں کو بلوچستان میں تخریب کاری کیلئے ’را‘ کی جانب سے ایرانی سرزمین استعمال کیے جانے کے حوالے سے بتایا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…