پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پاناماکے نائب وزیرمعیشت سے اسحاق ڈار کی ملاقات کی خبریں ،ترجمان وزارت خزانہ نے وضاحت کردی

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہاہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارگزشتہ کئی ہفتوں سے ملک سے باہرہی نہیں گئے،پاناماکے نائب وزیرمعیشت کی ان سے ملاقات کی خبریں بے بنیاداورحیران کن ہیں۔ہفتہ کووزارت خزانہ کے ترجمان نے الیکٹرانک میڈیا پر پانامہ کے نائب وزیرمعیشت آئیوان زاراک کے حوالے سے چلنے والے خبرکوبے بنیاداورانتہائی حیران کن قرار دیا ہے جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کا ذکر کیاگیا۔میڈیا رپورٹس میں امریکی ٹی وی سی این این سے پاناما کے نائب وزیرمعیشت کے انٹرویو کے حوالے سے بتایا گیا کہ ان کی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ۔ترجمان نے کہا کہ وزیرخزانہ نے14 سے 17 اپریل کے دوران ورلڈبنک اورآئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرناتھی لیکن انہوں نے اپناواشنگٹن کادورہ منسوخ کردیا پاناما کے نائب وزیرمعیشت اسحاق ڈار سے کس طرح ملاقات کرسکتے ہیں جبکہ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ملک سے باہرہی نہیں گئے اور وہ پاکستان میں موجود رہ کرروزانہ کی بنیاد پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جسے میڈیا میں بھی کوریج مل رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ورلڈبنک اورآئی ایم ایف کے اجلاسوں میں وفاقی سیکرٹری خزانہ ڈاکٹروقار مسعود خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں کیونکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اپنا دورہ منسوخ کردیاتھا ترجمان نے کہاکہ یہ معاملہ غلط رپورٹنگ کی بناء پرسی این این کے ساتھ بھی اٹھایاجارہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…