ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

سنگین غداری کیس ،وفاقی حکومت نے مشرف کا بیان سکائپ کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی تجویز دیدی

datetime 16  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کا بیان سکایپ ، وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی تجویز دے دی، وفاقی حکومت نے تحریری جواب خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کا تحریری جواب وکیل استغاثہ ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے خصوصی عدالت میں جمع کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں وفاق کی اپیل خارج ہونے کے باوجود پرویز مشرف کو خصوصی عدالت سے اجازت لیکر بیرون ملک جانا چاہئے تھا۔ پرویز مشرف خصوصی عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے کے معاملہ پر بخوبی آگاہ تھے، پرویز مشرف خصوصی عدالت کو طلبی پر پیش ہونے کی یقین دہانی کرا چکے ہیں،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے کی ذمہ داری پرویز مشرف، انکی وکلاء ٹیم اور ضمانتیوں پر عائد ہوتی ہے، لہٰذا خصوصی عدالت پرویز مشرف سے عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر وضاحت طلب کرے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا دفعہ 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ملزم کی عدالت میں حاضری ضروری ہے۔ خصوصی عدالت ملزم پرویز مشرف کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ریڈ وارنٹ یا ضمانتی مچلکے ضبط کر سکتی ہے تاہم متبادل صورت میں ملزم پرویز مشرف کا دفعہ 342 کا بیان سکایپ یا وڈیو لنک کے ذریعے بھی ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…