لاہور (نیوزڈیسک)چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن، شہباز شریف نے اہم اعلان کردیا،حکم جاری، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت راجن پور میں ڈاکوﺅں کیخلاف جاری آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شہدا کے لواحقین کیلئے پچاس لاکھ فی کس، گھر بنانے کے لئے پچیس لاکھ اور ایک فیملی ممبر کو ملازمت دینے کا اعلان کر دیا۔ شہباز شریف کہتے ہیں جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے ۔کچے کے علاقے میں ڈاکوﺅں کے خلاف جاری آپریشن جیسے جیسے طول پکڑ رہا ہے حکومت کے لئے اس حوالے سے حالات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔ کچے کے میں جاری آپریشن کا جائزہ لینے کے لئے ایوان وزیراعلی میں شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور آپریشن میں شامل دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو آپریشن کی اب تک کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیس نے جوانمردی اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ مورال بلند ہے، ڈاکوﺅں اور جرائم پیشہ عناصر کا مکمل قلع قمع کیا جائے ۔ انہوں نے شہدا کے لئے پچاس لاکھ فی کس، گھر کی تعمیر کے لئے پچیس لاکھ روپے، شہید کے خاندان سے ایک فرد کو ملازمت دینے، بچوں کی تعلیم، علاج معالجہ کی سہولتیں اور مدت ملازمت پوری ہونے تک تنخواہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔